اس موقع پر طلبا و ماہر ماحولیات نے فضائی آلودگی کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی اور دور حاضر میں بڑھتی فضائی آلودگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'آلودگی کے سبب نہ صرف ماحولیاتی توازن پر اثر پڑ رہا ہے بلکہ اس سے مختلف بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔'
مقررین نے کہا کہ 'فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ہر شخص کا تعاون لازمی ہے۔'
اس تقریب میں ڈگری کالج کے پرنسپل، پروفیسر صاحبان، ماہر ماحولیات کے علاوہ کثیر تعداد میں طلبا نے شرکت کی۔