ETV Bharat / state

پلوامہ میں 70واں آل انڈیا کوآپریٹو ویک کی تقریب کا انعقاد

ملک بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے 70واں آل انڈیا کوآپریٹو ہفتہ منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے 70واں آل انڈیا کوآپریٹو ہفتہ کی تقریب کی صدارت کی۔Cooperative week in Pulwama

پلوامہ میں 70واں آل انڈیا کوآپریٹو ویک کی تقریب کا انعقاد
پلوامہ میں 70واں آل انڈیا کوآپریٹو ویک کی تقریب کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 6:05 PM IST

پلوامہ میں 70واں آل انڈیا کوآپریٹو ویک کی تقریب کا انعقاد

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں گزشتہ 14 نومبر سے شروع ہونے والے 70 ویں آل انڈیا کوآپریٹو ویک کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام محکمہ کوآپریٹو پلوامہ نے کیا تھا اور ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں محمکہ کوآپریٹو سے وابستہ افراد کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں کے افسران و ملازمین کے علاؤہ مختلف کوآپریٹو سوسائٹیز کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والی اس تقریب کا مرکزی موضوع تھا انٹرپرینیورشپ کی ترقی اور پبلک پرائیویٹ کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مضبوط بنانا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کوآپریٹو سوسائٹیز کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی اور مزید کہا کہ کوآپریٹو سیکٹر میں ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کرنے کی بڑی صلاحیت ہے۔

ڈی سی نے کامیاب اور انقلابی کوآپریٹو سوسائٹیز کی مثالیں بیان کیں اور مزید کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ کوآپریٹو سیکٹر میں کامیاب اقدامات کو عوام میں اجاگر کیا جائے تاکہ نئے ٹیلنٹ کو اس شعبے کی جانب راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹو سوسائٹیوں نے کسانوں کو اپنی پیداوار کی صحیح قیمت حاصل کرنے میں فائدہ پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Traffic Management In Ganderbal گاندربل میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ

ڈی سی نے کوآپریٹو سوسائٹیز کو کامیاب اور بامقصد بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثنا ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پلوامہ عدنان نذیر نے بھی کوآپریٹو سوسائٹیز کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور ضلع میں کوآپریٹو اداروں کے کام کاج کے حوالے سے اجتماع کو آگاہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.