ETV Bharat / state

شوپیاں میں جسمانی طور پر مخصوص افراد کے لیے پروگرام کا انعقاد

Specially Abled Person Programme in Shopian: ضلع شوپیان کے پنجورہ علاقے میں بھی محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے مخصوص افراد کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع شوپیاں کے متعدد مخصوص افراد نے شرکت کی۔

شوپیاں میں جسمانی طور پر مخصوص افراد کے لئے پروگرام کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 2:34 PM IST

شوپیاں میں جسمانی طور پر معذور افراد کے لئے پروگرام کا انعقاد

شوپیاں: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان کے پنجورہ علاقے میں بھی محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے مخصوص افراد کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ضلع شوپیاں کے کہی مخصوص افراد نے شرکت کی۔ مخصوص افراد کی نمایاں کامیابیوں کو اعزاز دینے اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک دو روزہ تہوار جموں یونیورسٹی میں منایا جارہا ہے۔ اس پروگرام کے دوران اعلیٰ افسران نے ان مخصوص افراد کے مطالبہ سنے ساتھ ان کے لیے موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ یہاں کہی اسٹال بھی لگائے گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: بجبہاڑہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد

شوپیاں میں منعقدہ اس پروگرام میں ڈپٹی کمشنر شوپیان فضلل حسیب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر شوپیاں عبرار حسین اور تحصیل سوشل ویلفیئر آفسر شوپیان فرہانہ ٹاک بھی اس پروگرام کے دوران موجود تھے۔ اس پروگرام کے دوران مخصوص افراد نے اپنے مسائل اعلیٰ افسران کے سامنے رکھے اور انہیں آئے روز در پیش مشکلات سے اعلیٰ افسران کو آگاہ کیا ۔اعلیٰ افسران نے غور سے جسمانی طور پر مخصوص افراد کے سبھی مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ لوگوں کے مسائلوں کو جلد از جلد ہل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.