ETV Bharat / state

لاک ڈاون: کولگام میں نجی گاڑیوں کی نقل و حمل جاری - Private vehicles continue to ply in Kulgam

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بیشترعلاقوں میں لاک ڈاؤن کے باوجود نجی گاڑیوں کی نقل و حمل نظر آرہی ہے۔

لاک ڈاون: کولگام میں نجی گاڑیوں کی نقل و حمل جاری

author img

By

Published : Apr 23, 2020, 5:20 PM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ملک کے دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کی جارہی ہے لیکن چند افراد لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

لاک ڈاون: کولگام میں نجی گاڑیوں کی نقل و حمل جاری

کولگام کے بشتر علاقوں میں نجی گاڑیوں کی نقل و حمل کافی دیکھانے کو مل رہی ہیں جس سے مقامی لوگوں میں یہ خدشہ پایا گیا کہ شاید ضلع انتظامیہ نے لوگوں کی نقل و حرکت پر عائد پابندیوں میں نرمی لائی ہے۔

وہیں ضلع ترقیاتی کشمنر شوکت اعجاز بھٹ نے کہا کہ ' ضلع میں بندشیں برابر جاری ہیں اور ماہ رمضان کے پیش نظر ضلع کے بیشتر علاقوں میں لوگوں کی نقل و حمل دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ لوگ اس دوران ضروری اشیاء خریدنے کے لیے بازاروں کا رخ کرتے ہیں۔'

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران سماجی دوری کا خاص خیال رکھے تاکہ اس مہلک بیماری پر قابو پایا جاسکے۔'

واضح رہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں کوروناوائرس کے تیزی سے پھیلنے کے سبب لوگ اضطراب میں مبتلا ہورہے ہیں۔ کشمیر وادی میں خاص طور اس وائرس سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.