ETV Bharat / state

محکمہ تعلیم کی نجی اسکولوں کو ہدایت جاری

author img

By

Published : Aug 9, 2020, 11:14 AM IST

ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن نے اپنے ایک ہدایت نامے میں نجی اسکولوں کے منتظمین کو خبردار کیا ہے کہ اگر جاری لاک ڈاؤن کے دوران کسی اساتذہ کو نوکری سے نکالا یا ان کی تنخواہوں کو واگزار نہیں کیا گیا تو ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ تعلیم کی نجی اسکولوں کو ہدایت جاری
محکمہ تعلیم کی نجی اسکولوں کو ہدایت جاری

جموں و کشمیر محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ نجی اسکولوں میں کام کررہے اساتذہ کی تنخواہوں کو بنا کسی تاخیر کے واگزار کیا جائے اور اگر کوئی نجی اسکول خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کا رجسٹریشن منسوخ کیا جائے گا۔

ناظم تعلیمات کشمیر کی طرف یہ نوٹیفکیشن اس پس منظر میں نکالا گیا ہے جس میں محکمہ کو نجی تعلیمی اداروں میں کام کررہے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی جانب سے یہ شکایات موصول ہورہی ہیں کہ کئی نجی اسکولوں کے منتظمین ان کی تنخواہوں کو واگزار نہیں کر رہے ہیں جبکہ اسکولوں سے اساتذہ کو نکالا بھی جارہا ہے۔

اسکول ایجوکیشن کی جاری کردہ اس سرکیولر میں مزید کہا گہا ہے کہ ان شکایت کے حوالے سے کئی نجی اسکولوں کے منتظمین کو محکمہ اسکول ایجوکیشن کے دفتر طلب کر کے اس بات کی واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ پرائیویٹ اسکولوں کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی روکی پڑی تنخواہوں کو بنا کسی ٹال مٹول کے جلد از جلد واگزار کیا جائے تاکہ ایسے ملازمین موجودہ مشکل صورتحال میں اپنے گھریلو اخراجات کو پورا کر سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.