ETV Bharat / state

پرائیمری ہلتھ سینٹر لورن کے خستہ حالی عوام کے لئے تشویش کا باعث

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 6:42 PM IST

Primary Health Centre In Bad Condition ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن میں واقع پرائیمری ہلتھ سینٹر کے خستہ حالی اور ناقص نظام سے مقامی لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ پرائیمری ہلتھ سینٹر لورن میں جہاں عملہ کی شدید قلت ہے۔

پرائیمری ہلتھ سینٹر لورن کے خستہ حالی عوام کے لئے تشویش کا باعث
پرائیمری ہلتھ سینٹر لورن کے خستہ حالی عوام کے لئے تشویش کا باعث
پرائیمری ہلتھ سینٹر لورن کے خستہ حالی عوام کے لئے تشویش کا باعث

منڈی:اس سلسلے میں اس حوالے سے سماجی کارکن حافظ قاسم اور عبدالجبار و دیگر مقامی شہریوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاک لورن کی گیارہ پنچائیتوں کی قریب بیس سے پچیس ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل پرائیمری ہلتھ سینٹر لورن جس کا نہ مین گیٹ ہے اور نا ہی چار دیواری ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کا ہلتھ سینٹر کے بیچو بیچ سے راستہ لگا ہوا ہے اور اکثر یہاں جانور بھی گُھس آتے ہیں۔ جبکہ اس کے علاوہ بلخصوص ہلتھ سینٹر کے لیے ایک بجلی کی سپیشل لائن درکار تھی۔ کیونکہ ہلتھ سینٹر میں رکھی ایکسرے مشین بغیر بجلی کے عوام کے کسی کام کی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہلتھ سینٹر میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو ایکسرے کرانے کی غرض سے اکثر منڈی یا پونچھ جانا پڑتا ہے۔ جس کو لیکر بارہا متعلقہ محکمہ کے عہدیداران کے زیر غور معاملہ لایا بھی گیا۔ تاہم باوجود اس کے اس متعلق تاحال کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گیے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈوڈہ میں ہندوستانی فوج کی جانب سے ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر یو ٹی جموں و کشمیر اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس جانب اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے اولین فرصت میں ترجیح بنیادوں پر ہلتھ سینٹر لورن کے لیے مین گیٹ, چار دیواری, اور خصوصی طور پر ایک الگ سے ٹرانسفارمر نصب کیا جائے۔ تاکہ ہلتھ سینٹر لورن میں لگی ایکسرے مشین عوام کے لیے فائیدہ مند ثابت ہو اور علاقہ کے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.