ETV Bharat / state

ملازمین کو برطرف کیے جانے پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج - مستقل کیے

سنہ 2014 میں محکمہ صحت میں بھرتی ہوئے ملازمین کو انتظامیہ کی جانب سے برطرف کیے جانے کے خلاف میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن نے پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج اور انتظامیہ کی شدید نکتہ چینی کی۔

ملازمین کو برطرف کیے جانے پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 7:30 PM IST

میڈیکل ایمپلایز فیڈریشن کی جانب سے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں فیڈریشن کے صدر شبیر احمد لنگو نے سنہ 2014میں محکمہ صحت میں بھرتی ہوئے ملازمین کو برطرف کیے جانے پر انتظامیہ کی نکتہ چینی کی۔

ملازمین کو برطرف کیے جانے پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج
پریس کانفرنس کے دوران انکا کہنا تھا کہ برطرف کیے گئے ملازمین نے عالمی وبا کوروناوائرس اور دیگر نامساعد حالات کے دوران ہمیشہ دیگر طبی عملہ کے شانہ بہ شانہ کام کرکے اپنے فرائض منصبی انجام دیے۔فیڈریشن کے صدر کا کہنا تھا کہ ’’ایک جانب انتظامیہ عوام کو نوکریاں اور روزگار فراہم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کیے جاتے ہیں وہیں دوسری جانب پڑھے لکھے اور محنت کش نوجوانوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے۔‘‘انہوں نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’چھ سال تک دن رات محکمہ میں بحسن خوبی اپنی ڈیوٹی انجام دینے والے افراد آج اپنے مستقبل اور اہل و عیال کی فکر میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔‘‘انہوں نے لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ سے پر زور اپیل کرتے ہوئے SRO 384,409کے تحت بھرتی کیے گئے ملازمین کے معطلی کے حکمنامے کو منسوخ کرنے کے علاوہ انہیں محکمہ میں مستقل کیے جانے کی بھی مانگ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.