ETV Bharat / state

President Murmu Inugrated Skywalk In Katra صدر جمہوریہ درو پدی مرمو نے شری ماتا ویشنو دیوی بھون میں اسکائی واک اور پاروتی بھون کا افتتاح کیا - صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو

صدر جمہوریہ ہند درو پدی مرمو اپنے دورہ جموں و کشمیر کے دوسرے دن جمعرات کو جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرہ میں واقع ماتا ویشنو دیوی مندر پہنچی جہاں انہوں نے دوبارہ تعمیر شدہ پاروتی بھون اور 3 سو میٹر طویل سکائی واک کا افتتاح کیا۔بعد ازاں صدر مرمو نے ویشنو دیوی مندر میں پوجا بھی کی۔

صدر جمہوریہ درو پدی مرمو نے شری ماتا ویشنو دیوی بھون میں اسکائی واک اور پاروتی بھون کا افتتاح کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 7:26 PM IST

صدر جمہوریہ درو پدی مرمو نے شری ماتا ویشنو دیوی بھون میں اسکائی واک اور پاروتی بھون کا افتتاح کیا

جموں: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اپنے جموں و کشمیر کے دورے کے دوسرے دن جمعرات کو جموں کے ہوائی اڈے پر پہنچیں۔ یہاں کے بعد وہ ماتا ویشنو دیوی کے دیدار کے لیے پہنچ گئیں۔ ماتا ویشنو دیوی کے درشن کے ساتھ انہوں نے اسکائی واک کا افتتاح کیا۔ اس دوران جے ایم سی کے میئر راجندر شرما نے صدر جمہوریہ کی آمد پر ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر جموں وکشمیر کے لیفٹیںںٹ گورنر منوج سنہا بھی ان کے ہمراہ تھے۔جموں ہوائی اڈے پر جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر راجندر شرما اور دیگر سول اور پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔صدر جمہوریہ کے دورے کے پیش نظر کٹرہ میں سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا اور گاڑیوں وغیرہ کی تلاشی بھی کی جا رہی تھی۔قبل ازیں انہوں نے سری نگر میں راج بھون کے آڈیٹوریم کے احاطے پر پگوڈا کا پودا لگایا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا: 'راج بھون آڈیٹوریم سری نگر کے احاطے میں پگوڈا کا پودا لگانے کے لئے معزز محترمہ درو پدی مرمو جی کے ہمراہ تھا'۔

بتادیں کہ صدر جمہوریہ اپنے دو روزہ جموں و کشمیر کے لئے بدھ کے روز سری نگر پہنچیں جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔بعد ازاں صدر جمہوریہ سیدھے بادامی باغ فوجی چھائونی, جو فوج کی 15 ویں کور کا ہیڈ کوارٹر ہے، پہنچی جہاں انہوں نے شہدا کی یاد گار پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:President's Kashmir Visit صدر جمہوریہ کی جموں کے ریاسی میں آمد

بادامی باغ فوجی چھائونی میں شہدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد صدر مرمو نے کشمیر یونیورسٹی کے 20 ویں کنووکیشن سے خطاب کیا۔ صدرجمہوریہ ہند کے دورے جموں وکشمیر کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص شہر سری نگر کے قرب و جوار میں سیکورٹی کا فقید المثال بندوبست کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.