جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کی خواتین کی حوصلہ افزائی اور خود انحصاری کے لئے پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت خواتین کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا، رورل ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے ٹریننگ دی جارہی ہے۔
یہ انسٹی ٹیوٹ خواتین کو خود انحصار کرنے کے لئے کئی طرح کے کورسز، جیسے سلائی، بنائی، بیوٹی پارلر اور کھلونا بنانے کا کام سکھایا جاتا ہے۔
خواتین اپنی صلاحیتوں اور حکومتی اسکیموں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کورسز مکمل کرنے کے بعد دکانیں کھول رہی ہیں جس کے لیے یہ بینک سے لون حاصل کرتی ہیں۔
تربیت حاصل کر رہی خواتین کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ اقدام خواتین کی خود انحصاری کے لئے نتیجہ خیز ثابت ہورہا ہے۔
فی الحال کٹنگ اور سلائی کا 30 دن کا کورس چل رہا ہے جس میں ضلع کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین تربیت حاصل کر رہی ہیں۔
مذکورہ اسکیم خواتین کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے جنھیں پسماندگی، کم تعلیم اور خاندانی حالات کی وجہ سے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع نہیں ملتا۔
ادھر ایس بی ائی آر ای ایس ٹی ائی کے ڈریکٹر ادارش صراف کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا خواتین کو متعلقہ محکمے کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔