کولگام ضلع کے قاضی گنڈ میں ملازم کی لاش کرایے کے کمرے میں لٹکی ملی ہے۔ متوفی کی پہچان شبیر احمد نائیکو (35) ولد ثناء اللہ نائیکو، ساکن واری پورہ کنڈ کے طور پر ہوئی ہے۔
متوفی ڈاک خانہ میں کام کرتا تھا اور وہ قاضی گنڈ میں کرایہ کے کمرے میں رہائش پزیر تھا۔ واقعہ کی خبر پھیلتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
پولیس کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ ہمیں ہفتہ کے دوپہر واقعے کی اطلاع ملی جس کے فوراً بعد وہاں ایک ٹیم بھیجی گئی اور متوفی کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال لائی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر دفعہ 174 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ملنے کے بعد مزید تفتیش شروع کی جائے گی۔