ETV Bharat / state

کابل میں سکھ عبادت گاہ پر حملے کی پاپولر فرنٹ نے مذمت کی

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چیئرمین او ایم اے سلام نے اپنے ایک بیان میں، افغانستان میں سکھ گردوارے پر شدت پسندانہ حملے کی مذمت کی۔

کابل میں سکھ عبادت گاہ پر حملے کی پاپولر فرنٹ کی مذمت

author img

By

Published : Mar 27, 2020, 9:14 PM IST

انہوں نے کہا کہ 'یہ خبر سن کر شدید غم لاحق ہوا کہ افغانستان کے دارالحکومت میں کچھ مسلّح اور خودکش حملہ آوروں نے ایک سکھ گردوارے پر حملہ کر دیا جس میں تقریباً 25 بے قصور عقیدت مند ہلاک ہو گئے۔'

داعش نے مبینہ طور پر اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس شیطانی حملے سے، حملہ آوروں نے یہ ثابت کیا ہے کہ ان کے اندر انسانیت کے لئے معروف اخلاقی اقدار کی کوئی رمق باقی نہیں ہے۔

انہوں نے ایک ایسے وقت میں تفرقہ بازی کا راستہ اختیار کیا ہے کہ جبکہ پوری دنیا کو بڑے پیمانے پر اور خاص طور سے افغانستان کو آگے بڑھنے کے لئے رواداری اور ہم آہنگی کی شدید ضرورت ہے۔

ملک کی فرقہ وارانہ جنگوں میں اقلیتوں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ایک محکم اصول اور کسی بھی مہذب معاشرے کی اکثریتی برادری اور وہاں کی حکومت کا بنیادی فریضہ ہے۔

او ایم اے سلام نے افغانستان کے حکام اور شہری سماج سے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سکھ برادری اور اس المناک تشدد سے متاثر ہوئے لوگوں کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.