سال دو ہزار چودہ میں اسکول کی چھت تیز آندھی سے اڑنے کے بعد محکمہ تعلیم کی لاپراوئی اور غفلت کی وجہ سے آج تک نہیں بنائی گئی جس کی وجہ سے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔
ابھی اسکول کھلنے میں کچھ دنوں کا وقت باقی ہے۔ والدین اس تشویش میں مبتلا ہے کہ ان کے بچے اس ٹوٹے اسکول میں کس طرح تعلیم حاصل کرنے جائے۔
وہیں اس معاملے پر زونل ایجوکیشن افسر گول نے فنڈس کی عدم دستیابی کی وجہ سے آج تک اسکول کی مرمت کے نہ ہونے کا اعتراف کیا۔
تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسکول کی چھت کی مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا تاکہ اسکول کھلنے کے بعد بچوں کو کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔