ETV Bharat / state

ترال: غریب شہری کی زمین لی، نوکری دوسرے کو ملی - دودھ مرگ کے رہائشی غلام محمد گوجر

ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے بتایا کہ اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو دو دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور امید ہے کہ اس غریب شھری کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

ترال: غریب شہری کی زمین لی، نوکری دوسرے کو ملی

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 5:59 PM IST

چودہ سال قبل جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں دور افتاد گاؤں دودھ مرگ کے رہائشی غلام محمد گوجر ولد غفور نے جب اپنی ملکیتی ایک کنال زمین محکمہ تعلیم کو دی تب انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اس کے افراد خانہ میں دو کو محکمہ تعلیم میں ملازمت فراہم کی جائے گی۔

ترال: غریب شہری کی زمین لی، نوکری دوسرے کو ملی

اس کے بعد غلام محمد گوجر نامی اس شھری نے گورنمنٹ مڈل سکول دودھ مرگ میں جھاڑو دینے کا کام شروع کیا اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ چودہ سال کا لمبا عرصہ گزرنے کے باوجود نہ ہی غلام محمد کو زمین کا معاوضہ ملا اور نہ ہی نوکری کا وہ آرڈر جس کا وعدہ کیا گیا تھا۔

حال ہی میں جب محکمہ تعلیم نے کنٹنجنٹ پیڈ ورکرس کا لسٹ منظر عام پر لایا تو اس میں غلام محمد کا نام درج نہیں تھا اور مزید حیرانی تو اسکو تب ہوئی جب اس اسکول میں نزدیکی گاؤں کے آدمی کو سی پی ڈبلیو ورکر کی حیثیت سے آرڈر نکالا گیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے غلام محمد نے اس دن کو ملامت کیا جس دن اس نے یہ زمین محکمہ تعلیم کو دی تھی ۔

غلام محمد کے مطابق اس وقت اسکو وعدہ تو کیا گیا نوکری دینے کا لیکن اب تک یہ وعدہ وفا نہ ہوا۔اس کے بقول گزشتہ چودہ برسوں کے بعد وہ ہر ایک آفیسر کے پاس چلا گیا لیکن سوا یقین دہانیوں کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔

غلام محمد نے بتایا کہ تعلیم محکمہ نے اس کے اہل خانہ کے ساتھ بڑا دھوکہ کیا ہے اور اب تو اس کی فیملی فاقہ کشی پر مجبور ہے۔

غلام محمد نے مانگ کی کہ اسکو یا نوکری فراہم کی جائے یا کم از کم زمین کا معاوضہ ادا کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.