محکمہ زراعت کی جانب سے جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں یک روزہ ضلع سطحی کسان میلہ کا اہتمام کیاگیا۔
اس میلہ کا اہتمام مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اسکیم (ایس اے ایم ای ) سب مشن ایگریکلچرایکسٹینشن کے تحت کیاگیاتھا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو موجود تھے ۔انہوں نے ہی اس میلہ کا افتتاح کیا ۔
اس موقع پر اہم شخصیات نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے متعدد اسکیمات سے متعلق تفصیلات سے واقف کرایا۔ وہیں حکومت کی جانب سے جاری کردہ اسکیمات سے مستفید ہونے کا مشورہ دیا۔