ETV Bharat / state

ادھمپور میں ووٹنگ جاری

author img

By

Published : Dec 7, 2020, 1:12 PM IST

ادھمپور میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ضلعی ترقیاتی کونسل کے انتخابات اور پنچایت ضمنی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

ادھمپور میں ووٹنگ جاری
ادھمپور میں ووٹنگ جاری

مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے نرسو، گھورڑی میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) اور پنچایتی و بلدیاتی ضمنی انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کا عمل دن کے دو بجے اختتام پذیر ہوگا اور امیدواروں کی قسمت بیلٹ باکس میں بند ہوجائے گی۔

ادھمپور میں ووٹرز اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کے لیے پولنگ پوتھ پر پہنچ رہے ہیں اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔

ادھمپور میں ووٹنگ جاری

صبح سے ہی ووٹرز پولنگ اسٹیشن پر بڑی تعداد میں ووٹ ڈال رہے ہیں جبکہ گھورڑی چار اور نرسو میں نو پولنگ اسٹیشنش کو حساس بتایا گیا ہے۔

ووٹنگ کے پیش نظر انتظامیہ نے انتخابات کے آسان اور پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی ہے۔

پولنگ مراکز کے اندر اور آس پاس سکیورٹی کے سخت بندوبست کیے گئے ہیں۔

ادھمپور میں ووٹنگ جاری
ادھمپور میں ووٹنگ جاری

وہیں متعلقہ پولنگ عملے کو بھی پولنگ مراکز کی طرف ضروری سازوسامان کے ساتھ پہلے ہی روانہ کیا گیا تھا۔

چوتھے مرحلے میں جموں و کشمیر کے 34 انتخابی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے جن میں 249 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ان 34 حلقوں میں سے 17 انتخابی حلقے جموں میں ہیں جبکہ 17 کشمیر میں ہیں۔

وہیں اس مرحلے میں جموں میں 111 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جبکہ 138 امیدوار کشمیر سے ہیں۔

خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کا وقت صبح سات بجے سے دوپہر دو بجے تک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.