ETV Bharat / state

'پلاسٹک مخالف مہم کا زمینی سطح پر کوئی اثر نہیں' - anti polythene drive

جموں و کشمیر میں پالیتھین کے بے تحاشہ استعمال کی وجہ سے ماحولیات پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں لیکن عوام اور حکام ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرانے میں مشغول ہیں۔

unprecedented use of polythene in kashmir hazardous for environment
'پلاسٹک مخالف مہم کا زمینی سطح پر کوئی اثر نہیں'
author img

By

Published : Dec 8, 2019, 8:23 PM IST

Updated : Dec 8, 2019, 8:48 PM IST

جموں و کشمیر میں پالیتھین کے بڑھتے استعمال پر روک تھام کے لیے انتظامیہ کی جانب سے عوام میں شعور بیداری کے لیے کئی پروگرامز منعقد کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ زمینی سطح پر انتطامیہ کی پالیتھین مخالف مہم دکھائی نہیں دے رہی ہے۔

'پلاسٹک مخالف مہم کا زمینی سطح پر کوئی اثر نہیں'

ادھر ڈپارٹمنٹ آف ایکولوجی، انوائرنمنٹ اور ریموٹ سینسنگ کی سینیئر سائنسدان تسلیمہ کینگ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ہر ہفتے 2 سے 3 ماحولیات بچاؤ اور پالیتھین مخالف پروگرامز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'گاؤں دیہات میں پالیتھین مخالف مہم کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔'

انہوں نے مزید کیا کہ 'پالیتھین کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے ہماری انفرادی اور سماجی ذمہ داری بھی ہے جو ہم پوری نہیں کرتے۔' اُنہوں نے عوام کو گھروں میں پالیتھین جلانے سے پرہیز کرنے کی ہدایت دی۔

وہیں دوسری جانب مقامی باشندگان کا کہنا ہے کہ 'وادی میں پالیتھین نہیں بنتا ہے پھر اس کی خرید و فروخت کیسے ہورہی ہے؟'

انہوں نے کہا انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے پالیتھین کا کاروبار پھل پھول رہا ہے۔

سول سوسائٹی کے اراکین کا کہنا ہے کہ 'انتطامیہ اور لوگوں کے تعاون سے ہی ماحول کا تحفظ ممکن ہو سکتا ہے اور پالیتھین کا قلعہ قمع ممکن ہوگا۔

Intro:Body:

id

Conclusion:
Last Updated : Dec 8, 2019, 8:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.