سرینگر کے گپکار علاقے میں ایس ایس جی ونگ سے وابستہ پولیس اہلکار اپنی سروس رائفل کی صفائی کررہا تھا جس کے دوران اس سے حادثاتی طور پر گولی چل کر اس کی ٹانگ میں لگی-
ایک پولیس افسر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ اہلکار کا نام بلال احمد راتھر اور وہ پٹن علاقے سے تعلق رکھتے ہیں-
مذکورہ پولیس اہلکار ایس ایس جی ونگ سے وابستہ ہے- اس دوران انہیں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال روانہ کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے خطرے سے باہر قرار دیا۔