ETV Bharat / state

یاسین ملک اور آغا سید حسن کے خلاف چارج شیٹ - سینئر علیحدگی پسند رہنماؤں کے خلاف چارج شیٹ

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سپریمو محمد یاسین ملک اس وقت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

یاسین ملک اور آغا سید حسن کے خلاف چارج شیٹ

author img

By

Published : Dec 27, 2020, 1:32 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کے روز سال 2010 میں 'بھارت مخالف نعرے لگانے' کے الزام میں دو سینیئر علیحدگی پسند رہنماؤں کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا ہے۔

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سپریمو محمد یاسین ملک اور انجمن شرعی شیعان کے صدر آغا سید حسن کے خلاف سمبل پولیس نے چارج شیٹ پیش کیا ہے۔

پولیس کے مطابق سن 2010 میں شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے اندرکوٹ میں ایک عوامی ریلی منعقد کی گئی اور اس دوران ملک مخالف نعرے لگائے گئے تھے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز دو علیحدگی پسند رہنماؤں کے خلاف دفعہ 188، 35 آر پی سی کے تحت ایف آئی آر 278/2010 درج کی گئی تھی۔

پولیس نے ہفتہ کے روز سمبل منصف کورٹ کے سامنے چارج شیٹ پیش کیا۔ یاسین ملک اور آغا سید حسن پر سمبل پولیس کے خلاف پولیس نے 2010 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ یاسین ملک اس وقت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.