اننت ناگ:جہاں ملک بھر میں منشیات کے خلاف مختلف پروگرامز منعقد کئےجا رہے ہیں۔بیداری مہم چلائی جارہی ہے وہیں اننت ناگ میں بھی مختلف سماجی اداروں کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر پولیس بھی نوجوان کو نشے کی لت سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔Police Organised Drugs Free Anantnag Programme
اننت ناگ کو منشیات سے پاک بنانے کے اس پروگرام میں سیکڑوں طالب علموں اور نوجوانوں نے حصہ لیا۔پروگرام کے ذریعہ بہترین سماج کی تعمیر کے لئے نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب راغب ہونے کی تلقین کی۔
نوجوانوں کے مطابق نشے کی لت سے دور رہنے کے لئے کھیل کود ایک اہم ذریعہ ہے۔ جس سے نوجوان بری عادتوں سے دور رہ سکتا ہے ۔ورزش کی بدولت جسمانی کمزوریوں کو بھی دور کی جا سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:Doda My Town My Pride ڈوڈہ میں ٹرک ٹرمینل کا افتتاح، ایم آر ایف کِک کا سنگ بنیاد
اس پروگرام میں ڈی ایس پی اچھا بل ،فوجی افسران کے علاوہ مقامی ناشندوں نے بھی شرکت کی۔ فوجی افسران کے مطابق فوج کی ہر وقت کوششیں رہیں ہیں کہ کشمیری نوجوان صحت مند اور بری عادتوں سے دور رہے۔Police Organised Drugs Free Anantnag Programme