کولگام پولیس نے جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں کے لیے امن و امان کی صورتحال ، پتھراؤ اور غیر قانونی اجتماع کو سنبھالنے کے لیے خصوصی تربیتی سیشن تیار کیا ہے۔
تین روزہ مشترکہ تربیتی پروگرام کا افتتاح ایس ایس پی کولگام گوریند پال سنگھ اور سی آر پی ایف آٹھارہ بٹالین کے سی او گرو سنگھ نے حصہ لیا۔
ایس پی کولگام نے تربیت کے مقصد اور اس کے مندرجات سے متعلق تعارفی لیکچر دیا۔
انہوں نے احتجاج کرنے والے ہجوم کو شدید چوٹ پہنچائے بغیر امن و امان کے مسائل سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی کولگام نے کہا کہ 'ہماری ترجیح ہر صورتحال میں شہریوں کی جانوں کا تحفظ ہے۔'
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ریاست بھر میں صورتحال میں مسلسل بدلاؤ آرہا ہے لہذا امن و امان کے بدلے ہوئے مسائل سے نمٹنے کے لیے خصوصی مہارت کے لیے پولیس اہلکاروں کو خصوصی تربیت فراہم کرنا ضروری ہے۔'