اطلاعات کے مطابق یہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب ایس ایچ او مین مارکٹ میں اپنے عملے سمیت ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے اُن کی گاڑی پر کئی گولیاں چلائیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جب گاڑی پر حملہ کیا گیا تو وہیں مکان پر کسی نے گولیاں چلائی۔ اگرچہ حملے میں پولیس کے اہلکار بال بال بچ گئے لیکن فائرنگ کے تبادلے میں محکمہ صحت کا ایک ملازم امتیاز احمد ساکنہ ونپو کولگام شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی ملازم کو علاج و معالجہ کے لیے اگرچہ اننت اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مزید علاج و معالجہ کے لیے سرینگر منتقل کیا۔
وہیں ایک نجی سینٹرو گاڑی جو حملے میں استمال کی گئی، کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ کالے رنگ کی گاڑی جو بنا نمر کے ہے، اس کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ کس کی گاڑی ہے۔
پولیس نے ایف ایس ایل کی ٹیم کو موقعے پر بلایا اور حملے کے فورا بعد ہی سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو اپنی تحویل میں لیا اور آخری اطلاع ملنے تک علاقے میں ڈرون کے ذریعے پتہ لگایا جارہا ہے۔