ہنومان گڑھ پولیس نے ایک بار پھر انسانیت دوستی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے "آپریشن ملاپ" کے تحت ذہنی طور سے بیمار لاپتہ نوجوان، جس کا تعلق جموں و کشمیر سے تھا، کو اس کے رشتہ داروں کے حوالے کردیا۔
اطلاعات کے مطابق لاپتہ نوجوان 25 دن قبل دماغی توازن خراب ہونے کی وجہ سے کشمیر سے ہنومان نگر کے گاؤں مکاسر پہنچا تھا، جس کی اطلاع گاؤں والوں نے جنکشن پولیس اسٹیشن میں دی۔ اس کے بعد پولیس نے نوجوان کو اپنے ساتھ رکھ کر آج تین دن بعد اس کے اہل خانہ کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ ہنومان نگر جنکشن کی پولیس نے گزشتہ دنوں ایک لاپتہ معصوم بچے کو اس کی ماں سے بھی ملایا تھا۔ ہنومان نگر جنکشن کی پولیس کی انسانی دوستی کی ہر طرف ستائش کی جا رہی ہے۔