بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے "تفتیش کی تکنیک" کے عنوان پر یک روزہ تربیتی سیشن کا ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بڈگام میں انعقاد کیا۔ ورکشاپ کا اہتمام ضلع پولیس بڈگام نے کیا تھا۔ سیشن میں 50 سے زائد تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ پروگرام کا افتتاح ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان نے کیا۔ Police Conducted Training Session in Budgam
افتتاحی تقریر میں ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان نے افسران کے درمیان پیشہ ورانہ تفتیشی مہارتوں کی ضرورت پر زور دیا اور ان مہارتوں کو بڑھانے کے لیے ایسے تربیتی سیشنز کی اہمیت پر زور دیا۔ ایس ایس پی بڈگام نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد افسران کو تربیت دینا ہے تاکہ جرائم کی تیز اور موثر تحقیقات کو یقینی بنایا جاسکے۔
ضلع پولیس کی جانب سے کی گئی یہ تقریب تربیتی ورکشاپ کی سیریز کا پہلا حصہ ہے۔ پراسیکیوشن ونگ کے ماہرین اور پولیس کے سینئر تفتیشی افسران نے بطور ریسورس پرسن ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی۔ اور خواتین کے خلاف جرائم اور دیگر جرائم کی تحقیقات سے متعلق مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ Police conducted training session in badgam
مزید پڑھیں:
سیشن کے دوران، سینئر پراسیکیوٹنگ آفیسر ڈی پی او بڈگام، وونیش سنگوترا نے مختلف جرائم کے مقدمات پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے آئی اوز کو ہدایت دی کہ وہ تحقیقات کو موثر طریقے سے کریں تاکہ مجرم مجرم پر کارروائی ہوسکے۔