جموں و کشمیر کے ہندوارہ کے پولیس اسٹیشن میں پی سی پی جی پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ کے تحت ایک پبلک دربار منعقد ہوا جس کا مقصد عوام اور پولیس کے تعلقات کو مستحکم کرنا تھا۔
یہ اجلاس ایس پی ہندوارہ سندیپ گپتا اور ڈی ایس ڈی پی فارض حسین کے سربراہی میں منعقد ہوا۔
دربار میں موجود مونسپل کمیٹی کے چیئرمین مسرور احمد بانڈے پنچ سرپنچوں ٹریڈ فیڈریشن کے کارکنان نمبرداروں چوکیدروں اور ٹرانسپورٹرز معززین نے اجلاس میں شرکت کی اور عوامی اہمیت کے مختلف امور پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر ایس پی ہندوارہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو بہتر پولیسنگ کے لیے لوگوں کی تجاویز اور مدد کے لیے ایسی میٹنگز منعقد کی جاتی ہیں اور مستقبل میں بھی منعقد کی جائیں گی۔
ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ ہندوارہ میں ایس پی کا چارچ سنبھالنے کے بعد ہندواڑہ کے عوام سے یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔
انہوں نے اجلاس میں شرکت اور قیمتی تجاویز پیش کرنے پر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا اور شرکاء کی طرف سے اجاگر ہونے والی شکایات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ ان مسائل کو فوری طور پر ازالہ کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔
ایس پی ہنڈواڑہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اور ان کے ماتحت افسران عوامی شکایات کے ازالے کے لیے چوبیس گھنٹے دستیاب ہیں۔
شرکاء کو علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور مخالف قومی اور سماجی عناصر کی نشاندہی کرنے کے لیے ہندواڑہ پولیس کے ساتھ تعاون کرنے پر زور دیا گیا جو ہمیشہ پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اجلاس کے اختتام پر ایس پی ہندوارہ سندیپ گپتا نے اجلاس میں آئے تمام مقررین کا شکریہ ادا کیا۔