قومی شاہراہ پر سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے آج پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ اور اننت ناگ کا دورہ کیا۔
انہوں نے قومی شاہراہ پر سکیورٹی کو مزید مضبوط کرنے اور شدت پسندانہ سرگرمیوں پر روک لگانے کے لیے حالات کا جائزہ لیا۔
اپنے دورے کے دوران پولیس سربراہ نے سی آر پی ایف اور پولیس جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سراہا کہ وہ شدید برفباری کے باوجود اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
دلباغ سنگھ نے کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کے بعد بھی پولیس اور فورسز کی طرف سے قومی شاہراہ پر ڈیوٹی دینے کو قابل قدر خدمات قرار دیا۔
اس موقع پر ڈی جی پی نے سی آر پی ایف کی چالیس ِبٹالین کے کمانڈنٹ واسو دیو کو گراں قدر خدمات انجام دینے کے لیے انعام سے نوازا۔
مزید پڑھیں:
جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ دوبارہ بند
اس دورے پر ڈی آئی جی جنوبی کشمیر اٹل گوئل اور ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم بھی پولیس سربراہ کے ہمراہ تھے۔