ETV Bharat / state

قاضی گنڈ میں چوروں کا گروہ گرفتار

پولیس نے مطابق گرفتار شدہ افراد نے پوچھ گچھ کے دوران انکشاف کیا کہ وہ گاندربل ضلع سے تعلق رکھتے ہیں اور ہلڑ شاہ آباد چوری کرنے کے لئے جارہے تھے۔

قاضی گنڈ:چوروں کا گروہ گرفتار، سونے کے زیورات برآمد

author img

By

Published : Feb 20, 2021, 9:20 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پولیس نے نقب زنوں کا گروہ گرفتار کرکے سونے کے زیورات برآمد کئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے میر بازار علاقہ میں دوران شب ناکہ لگایا تھا اس بیچ گاڑی زیر نمبر JK01AL 6822 جب ناکہ کے قریب پہنچی تو پولیس نے گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا جس دوران گاڑی میں سوار 5 افراد میں سے 3 افراد اندھیرے کا فائده اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تاہم گاڑی میں سوار دو افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس نے مطابق گرفتار شدہ افراد نے پوچھ گچھ کے دوران انکشاف کیا کہ وہ گاندربل ضلع سے تعلق رکھتے ہیں اور ہلڑ شاہ آباد چوری کرنے کے لئے جارہے تھے۔

گرفتار شدہ افراد نے انکشاف کیا کہ وہ چوری شدہ زیورات زم زم آرنامنٹس سلطان پورہ اور سٹار گولڈ بارہمولہ کو فروخت کرتے ہیں۔نقب زنوں سے اب تک 60 سونے کے زیورات برآمد ہوئے ہیں ۔

پولیس نے امتیاز احمد گورو ولد گلزار احمد گورو اور محمد یسین صوفی ولد محمد سلطان صوفی ساکنان شادی پورہ گاندربل کو گرفتار کیا ہے جبکہ فرار ہونے والے عبدالقیوم گورو ولد محمد شفیع گورو، عارف احمد گورو ولد محمد شفیع گورو اور ہلال احمر ڈار ولد غلام احمد ڈار ساکنہ شادی پورہ گاندربل کی تلاش جاری ہے۔پ

ولیس نے معاملہ کی نسبت کیس زیر نمبر 299/2021 درج کیا ہے اور معاملہ کی تحقیقات جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.