ETV Bharat / state

سرینگر: سرچ آپریشن کے دوران دو بھائی گرفتار - ایک پستول میگزین کے ساتھ بارہ راؤنڈ اے کے 47 برآمد

پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ تلاشی کارروائی کے دوران طارق احمد کے گھر سے ایک پستول میگزین اور بارہ راؤنڈ اے کے 47 برآمد ہوئے ہیں۔

سرینگر: سرچ آپریشن کے دوران دو بھائی گرفتار

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 10:34 AM IST

جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کے روز سرینگر کے قمروری کے بارتھانہ علاقے سے دو بھائیوں کو گرفتار کیا اور ایک پستول میگزین کے ساتھ بارہ راؤنڈ اے کے 47 برآمد کر لیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ برتھانہ علاقے میں ایک کورڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا اور اس دوران طارق احمد حجام نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ طارق احمد لینڈ بروکر کا کام کرتے ہیں۔

پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ تلاشی کارروائی کے دوران طارق احمد کے گھر سے ایک پستول میگزین اور بارہ راؤنڈ اے کے 47 برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس افسر نے مزید بتایا کہ اس دوران طارق احمد حجام کے علاوہ اس کے بھائی ریاض احمد حجام کو بھی گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.