ادھمپور: پتنجلی یوگا پیٹھ کے آچاریہ بال کرشنا کی سالگرہ کے موقع پر گزشتہ روز پتنجلی یوگا پیٹھ نے گورنمنٹ ویمن کالج اودھم پور کے این سی سی یونٹ کے اشتراک سے کالج کے احاطے میں 50 سے زائد ادویات کے پودے لگائے۔
اطلاعات کے مطابق آچاریہ بال کرشنا کی سالگرہ کے موقع پر پورے بھارت میں ہر سال ادویات کے پودے لگانے کے پروگرام کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:اننت ناگ: واٹر فلٹریشن پلانٹ کی حالت نا گفتہ بہ
اس دوران بوٹانیکل گارڈن میں بھی تقریباً 50 سے زائد ادویات کے پودے لگائے گئے، اس تعلق سے این سی سی یونٹ کے ایک اعلیٰ آفیسر نے کہا کہ اس طرح کی جڑی بوٹیوں سے ادویات بنائی جاتی ہیں، جو ماحولیات کے لیے کافی مفید ہے۔