ETV Bharat / state

محکمہ صحت عامہ کے عارضی ملازمین کا کام چھوڑ ہڑتال

احتجاجی ملازمین نے بتایا کہ اُن کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے اور مودی حکومت میں بھی جب سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ عام ہے تو اُن کی نوکری مستقل نہیں کی جا رہی ہے اور نہ ہی ماہانہ تنخواہ ادا کی جارہی ہے جس کی وجہ سے وہ گزشتہ بیس برسوں سے پریشان ہیں۔

محکمہ صحت عامہ کے عارضی ملازمین کا کام چھوڑ ہڑتال
محکمہ صحت عامہ کے عارضی ملازمین کا کام چھوڑ ہڑتال
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 2:10 PM IST

محکمہ صحت عامہ ڈوڈہ سے وابستہ عارضی ملازمین نے اُن کے مطالبات پورے نہ کرنے کے خلاف حکومت سے بطور احتجاج پنچایت آرنوڑہ بلاک گھٹ میں گزشتہ دو دن سے کام چھوڑ ہڑتال کیا ہے۔ جس کی وجہ سے مذکورہ پنچائت میں لوگوں کو وقت پر پانی سپلائی نہ ملنے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

محکمہ صحت عامہ کے عارضی ملازمین کا کام چھوڑ ہڑتال

احتجاجی ملازمین نے بتایا کہ اُن کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے اور مودی حکومت میں بھی جب سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ عام ہے تو اُن کی نوکری مستقل نہیں کی جا رہی ہے اور ناہی گزشتہ کئی برسوں سے ماہانہ تنخواہ اُن کو دی جاتی ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ بیس برسوں سے چل رہا ہے ۔

انہوں نے کہا جب وہ اپنے مطالبات کو لے کر حکومت کے سامنے لاتے ہیں تو اُن کو جھوٹے دلاسے، یقین دہانی دے کر معاملہ ٹال دیا جاتا ہے لیکن آج تک کوئی بھی حکومت عارضی ملازمین کے مسائل مطالبات کا مستقل حل تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے اور انتخابات کے وقت عارضی ملازمین کے مستقلی پر ہی حکومتیں بنائی گئی ہے۔

اُنہوں نے ہزاروں کی تعداد میں غریب کنبوں کی خوشیوں کو روند کر اقتدار حاصل کیا ہے ۔احتجاج پر بیٹھے عارضی ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی مستقلی کے لئے مستحکم پالیسی مرتب کی جائے اور بقایا جات بھی واگزار کیا جائے بصورت دیگر وہ کوئی بھی خطرناک قدم اُٹھا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.