ETV Bharat / state

Traffic Suspended جموں میں موسلا دھاربارش کے سبب ٹریفک معطل

رامبن میں مختلف مقامات پر شدید بارش کے سبب لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے۔ جس کی وجہ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ کو بند کر دیا گیا۔ دوسری طرف جموں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

جموں میں موسلا دھاربارش کے سبب ٹریفک معطل

author img

By

Published : Jul 22, 2023, 10:45 AM IST

جموں: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں موسلادھار بارش اور لینڈ لسائیڈنگ کی وجہ سے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت پوری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جموں میں آج موسم میں تبدیلی آئے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی صبح جموں خطہ کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ کچھ حصوں میں بارش شام تک جاری رہ سکتی ہے تاہم صبح کے وقت اس کی شدت سب سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

اتوار کو بھی ایسا ہی موسم متوقع ہے اور بارش شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی وجہ سے عام لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ رامبن میں مختلف مقامات پر شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے۔ جس کی وجہ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم جلد از جلد راستہ بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Rain In Jammu جموں میں مسلسل بارش کے سبب عام زندگی مفلوج

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم میں اتار چڑھاؤ 25 جولائی تک جاری رہے گا۔دوسری جانب گزشتہ روز ریاست کے کئی علاقوں میں بارش دیکھی گئی۔ کل ریاست میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.