ETV Bharat / state

Protest Against Jal Shakti منڈی کے ساوجیاں میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج - محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں کے وارڈ نمبر 8 میں لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے پانی کی سخت قلت ہے جس کی وجہ سے بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

منڈی کے ساوجیاں میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Dec 14, 2022, 6:36 PM IST

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں کے وارڈ نمبر 8 میں لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے پانی کی سخت قلت ہے جس کی وجہ سے بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Peoples Of Sawjian Ward No 8 Protest Against Jal Shakti Department

منڈی کے ساوجیاں میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہا کہ لوگ مزدوری مشقت کرنے کے لئے چلے جاتے ہیں اور خواتین کو پانی کے لئے دور دراز کے علاقوں میں جانا پڑتا ہے۔ایک سال لوگ پریشان ہیں لیکن انتظامیہ کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے ۔

مقامی باشندوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کو کئی بار عوامی دربار کے ذریعہ بھی متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ کے سامنے اٹھایا گیا۔ باوجود اس کے ابھی تک اس مسئلے کا کوئی حل نہیں نکالا گیا۔ جبکہ یہ سرحدی علاقہ ہے اور یہاں برف باری بہت زیادہ ہوتی ہے اُس دوران لوگ پانی لانے کے لئے کہاں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:GDC Pampore Anti Polythene Drive ڈگری کالج پانپور کی جانب سے پالی تھین مخالف ڈرائیو

اگر چہ ایک جانب سرکار کا دعویٰ ہے کہ اچھے دن آئے ہیں۔ ہم تو کہتے ہیں کہ یہ برے دن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ملازمین کو سرکار کے خزانہ میں جمع عوام کے ٹکس سے ہی تنخواہیں دی جاتی ہیں لیکن ملازمین کا یہ رویہ افسوس ناک ہے۔ Peoples Of Sawjian Ward No 8 Protest Against Jal Shakti Department

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.