ETV Bharat / state

پانچ پنچائیتوں کے 16 سو سے زائد راشن کارڈ ہولڈرز پر مشتمل ایک راشن ڈپو - مشتمل ایک راشن ڈپو

Ration Depot In poonch ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن کے علاقہ لوہیل بیلا میں قائم قریب پانچ پنچائیتوں مشتمل ایک راشن ڈپو عوام کے لیے پریشانیوں کا باعث بنا ہوا ہے۔ جس کو لیکر علاقہ کے لوگ شدید مشکلات سے ہورہے ہیں۔

پانچ پنچائیتوں کے 16 سو سے زائد راشن کارڈ ہولڈرز پر مشتمل ایک راشن ڈپو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 6:58 PM IST

پانچ پنچائیتوں کے 16 سو سے زائد راشن کارڈ ہولڈرز پر مشتمل ایک راشن ڈپو

منڈی:تحصیل منڈی کے بلاک لورن کے لوہیل بیلا کے باشندوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں فقط ایک راشن ڈپو ہے۔اس میں 16 سو سے زائد راشن کارڈ ہولڈرز راشن لینے کی غرض سے آتے ہیں۔ لیکن راشن ڈپو پر لوگوں کا بے حد رش ہونے کی وجہ سے کئی کئیپ روز صبح سے شام تک لمبی لمبی کتاروں میں لوگوں کو کھڑا رہنا پڑتا ہے۔ شام کے وقت لوگ مایوس ہوکر واپس گھر کو لوٹ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا پانچ پنچائیتوں کے دوردراز اور پہاڑی علاقوں لوہیل پیلا, مہارکوٹ, براچھڑ, پلیرہ, بن اول, درمیانہ بن, بن بالا, ناگا ناڑی, سٹیلاں, بیلا بالا, چکی والا و دیگر ملحقہ علاقہ جات سے لوگ راشن کے لیے لوہیل بیلا میں آتے ہیں۔

اس دوران بزرگ اور بلخصوص وہ خواتین کو سخت پریشانیاں کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ ایک ہی راشن ڈیو سے 16 سو سے زائد راشن کارڈ ہولڈرز کو وقت پر راشن نہیں مل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقہ کے زیادہ تر مزدور پیشہ لوگ مزدوری کرنے کی غرض سے پیرون چلے گیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اپنی پارٹی نے کونہ بل علاقہ میں کنونشن کا انعقاد کیا

ان کا کہنا ہے کہ خواتین راشن کے لیے آتی ہیں اور دوردراز علاقوں سے آنے والی خواتین کے لیے وقت پر گھر پہنچانا بھی کسی مصیبت سے کم نہیں ہے۔ چونکہ شدت کی سردی میں لوگوں کو موسم سرما کے لیے راشن کی سخت ضرورت ہے جس کے لیے انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں جلد از جلد مزید ایک اضافی راشن ڈپو فراہم کیا جائے۔ تاکہ مقامی لوگوں کو جو آئے پریشانیاں درپیش ہیں ان کا حل ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.