ETV Bharat / state

Electricity Curtailments In Poonch بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی عوام کے لئے درد سر - ضلع پونچھ کے بلاک لورن کے بٹل کوٹ علاقہ

ضلع پونچھ کے ساتھ ساتھ تحصیل منڈی میں واقع بلاک لورن کے بٹل کوٹ علاقے میں بجلی کی غیراعلانیہ کٹوتی کے سبب مقامی لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Electricity Curtailments In Poonch

بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی عوام کے لئے درد سر

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 7:05 PM IST

بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی عوام کے لئے درد سر

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے بلاک لورن کے بٹل کوٹ علاقے میں گزشتہ چند دنوں سے جاری لوڈ شیڈنگ کے سبب لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کو لے کر مقامی لوگوں میں برہمی پائی جا رہی ہے Peoples Of Batalkote Loran Suffering Due To Electricity Curtailments In Poonch اس حوالے سے لوگوں نے کہا کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی عوام بجلی کی سہولیات سے محروم ہیں۔ بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی عوام کے لئے درد سر بن چکی ہے۔ جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ بجلی پیدا ہوتی ہے اور وہی بجلی جموں و کشمیر کے عوام کو مہنگی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ اس سے قبل بجلی کے بل بھی کم آتے تھے اور بجلی بھی بروقت دستیاب رہتی تھی۔ تاہم موسم سرما شروع ہوتے ہی محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی بل میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے۔ بجلی کی بھی بہت زیادہ کٹوتی ہورہی ہے۔ جس سے لوگ پریشان ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں اسکولوں میں تعطیلات ہیں اور بچے اندھیرے میں تعلیم کیسے حاصل کریں گے۔ کیا اس ترقی یافتہ دور میں بھی لوگوں کو پرانے زمانے کی طرح چراغ جلا کر بچوں پڑھانا ہوگا۔

مقامی لوگوں کے مطابق بجلی کٹوتی کے سبب لوگوں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں اور خاص طور پر اسکولی بچوں کی موسم سرما میں تعلیم بھی متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں کمی کرنے کے ساتھ ساتھ علاقوں میں 24 گھنٹوں بجلی فراہم کی جائے تاکہ لوگوں کو پریشانیوں سے بجات مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں:DC Ramban Chairs Block Diwas in Neel پہاڑی ضلع رامبن میں میگا بلاک دیوس کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.