بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پیپلز کانفرنس پارٹی کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ڈی سی ممبر سمیت متعدد سیاسی کارکنوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ People's Conference Party meeting held in Bandipora
میٹنگ کے دوران پیپلز کانفرنس پارٹی کے سینئر لیڈر یاسر ریشی نے کرکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال بدل چکی ہے، تاہم آج بھی کئی سیاسی جماعتیں لوگوں کو دفعہ 370 اور 35اے کے نام پہ گمراہ کررہی ہیں جب کہ دنیا اس بات سے باخبر ہے کہ دفعہ 370 اور 35اے کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اور اس معاملے میں کسی بھی ریاست کی اسمبلی کے پاس یہ اختیارات نہیں ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے فیصلے کو رد کرسکے۔
مزید پڑھیں:
یاسر ریشی کے مطابق اب یہاں کے سیاسی رہنماؤں کا کام یہ ہونا چاہیے کہ وہ لوگوں کے ترقیاتی مسائل کا ازالہ کریں۔