بڈگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع وسطی ضلع بڈگام میں ڈیری فارمنگ سے وابستہ لوگ پریشان ہیں کیونکہ ضلع کے مختلف حصوں سے (لمپھی سکن ڈیزئیز) جلد کی گانٹھ کی بیماری کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ لمپی جلد کی بیماری کے نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مقامی باشندوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ ضلع کے مختلف حصوں سے جلد کی گانٹھ کی بیماری کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جس نے ڈیری فارمنگ سے وابستہ افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ معاملات میں اچانک اضافے نے ڈیری فارمنگ اور مویشی پالنے سے وابستہ لوگوں کے اندر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Electrocution in Shopian شوپیاں میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک بھائی کی موت، دوسرا زخمی
نمتہال گاؤں کے عبدالقیوم نے بتایا کہ دو ہفتے پہلے میری بچھڑے کو جلد کی گانٹھ کی بیماری ہوئی تھی جس کے بعد مہنگا علاج کروانے سے وہ پہلے صحت یاب ہوئی، تاہم صحت یاب ہونے کے بعد بھی وہ چل بسی اور پڑوس میں کئی اور گائیں بھی ہیں جنہیں بھی یہی بیماری ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری گائے کی قیمت 50,000 تھی لیکن جب وہ بچے کو جنم دیتی اور دودھ دیتی تو اس کی قیمت کم از کم 150,000 ہوتی۔ "ہمارے پاس دو گائیں ہیں اور ان میں سے ایک دودھ دے رہی ہے جس سے ہمارا گھر چلتا ہے۔