کورونا وائریس کے پھیلاؤ کے باوجود ملحقہ علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کی بہت زیادہ بھیڑ دیکھ کر پولیس کو قانونی کاروائی کرنی پڑی اور انہیں منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استمعال کرنا پڑا۔
پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا، انتظامیہ اور پولیس نے لوگوں سے گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کی اور زیادہ بھیڑ اکھٹا کرنے سے منع کیا۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قانون کی خلاف ورزی نہ کریں ورنہ ان کے خلاف کیس درج کیا جائے۔