ETV Bharat / state

پانی دستیاب نہ ہونے پر فصلوں کو نقصان، مقامی آبادی پریشان - لفٹ ایریگیشن اسٹیشن کو ابھی بھی ٹھیک نہیں کیا

مقامی آبادی لفٹ ایریگیشن اسٹیشن سے اپنی زمینوں کی سینچائی کرتے تھے تاہم اب کورونا کے دوران پانی نہ ہونے سے کسان اور بھی پریشان ہے۔

پانی دستیاب نہ ہونے پر فصلوں کو نقصان
پانی دستیاب نہ ہونے پر فصلوں کو نقصان
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 8:13 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے وتلار علاقے کے لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایریگیشن اور فلڈ کنٹرول محکمے نے علاقے میں ایک سال خراب ہوئے لفٹ ایریگیشن اسٹیشن کو ابھی بھی ٹھیک نہیں کیا جس کی وجہ سے مقامی زمیندار پریشان حال ہے۔

پانی دستیاب نہ ہونے پر فصلوں کو نقصان

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ایک طرف ضلع انتظامیہ کسانوں کی بہتری کے لیے بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے تو وہیں دوسری طرف حقیقی پہلو میں کچھ نہیں کر رہی ہے۔

مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں وتلار لفٹ ایریگیشن سٹیشن بےکار پڑا ہوا ہے اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکمہ کے افسران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کووڈ-19 کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ہوگا بھاری جرمانہ

انہوں نے الزام عائد کیا کہ علاقے میں فصلیں پانی نہ ہونے سے تباہ ہونے لگی ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ایک مقامی زمیندار نے کہا کہ اگرچہ مقامی آبادی اس لفٹ ایریگیشن اسٹیشن سے اپنی زمینوں کی سینچائی کرتے تھے تاہم اب کورونا کی مار میں پانی نہ ہونے سے کسان اور بھی پریشان ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وطلار لفٹ ایریگیشن سٹیشن میں تکنیکی خرابی کے بعد ملازمین نے بھی آنا چھوڑ دیا اور انتظامیہ اسے چند پیسوں میں ہی ٹھیک کرا سکتی تھی تاہم اُنہوں نے کبھی بھی توجہ نہیں دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.