جنگل سے بھاگ کر پونچھ نگر میں پہنچی جنگلی بکری کو مقامی لوگوں نے کتے سے بچا کر محکمہ جنگلات کے افسران کے حوالے کردیا۔
مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق ہفتہ کو دوپہر کو نگر کے گھودی ناڈ علاقے میں نالے کے نزدیک جھاڑیوں میں ایک جنگلی بکری کے بچے کو دیکھا گیا جسے آوارہ کتے اپنا شکار بنانے کی کوشش کررہے تھے۔
لوگوں نے وہاں سے بچا کر محکمہ جنگلات کے افسران کو خبر دی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے افسران سے پہلے محلے کے لوگوں نے جنگلی بکری کو بحفاظت پکڑ لیا۔ جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ بچہ کو محکمہ جنگلات کے افسران کے حوالے کردیا گیا ہے۔
محکمہ جنگلا ت کے افسر محمد اشرف چوہان نے کہا کہ لوگوں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ بکری کے بچے کو ڈاکٹروں کے ذریعے چیک اپ کرانے کے بعد جنگل میں چھوڑا جائے گا۔