ETV Bharat / state

CB Nath Area People Protest پلوامہ کے سی بی ناتھ میں مقامی باشندوں کا احتجاج - لع پلوامہ کے دورافتادہ علاقہ سی بی ناتھ

ضلع پلوامہ کے سی بی ناتھ علاقے کے لوگوں نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کے خلاف احتجاج کیا۔ علاقے کے لوگوں نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر پر الزام لگایا کہ انہیں لوگوں کے لئے سنجیدگی سے کام کرنے کے لئے کہا گیا لیکن انہوں نے کام کرنے سے انکار کیا۔

پلوامہ کے سی بی ناتھ میں مقامی باشندوں کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 12, 2023, 6:27 PM IST

پلوامہ کے سی بی ناتھ میں مقامی باشندوں کا احتجاج

پلوامہ :مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دورافتادہ علاقہ سی بی ناتھ ایک ایسا گاؤں ہے جو ضلع ہیڈکوٹر سے کافی دور ہے اور موسم سرما کے دوران انہوں کافی مشکلات پیش آتی ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے کئی سال قبل علاقے میں ایک طبی سب سینٹر قائم کیا تاکہ علاقے کے لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال ان کے علاقے میں ہو۔

وہیں یہ سب سینٹر آج تک ایک نجی عمارت میں چلایا جا رہا تھا جو کافی جو کافی خستہ حال ہو چکا ہے جبکہ اس طبی سب سینٹر کے ڈاکٹروں کو بھی تعینات کیا گیا تھا لیکن سب سینٹر میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا تھا۔ لوگوں کے مسائل کا ازالہ نہیں ہو پا رہا تھا۔

آج سی بی ناتھ علاقے میں گرام سبھا کا انعقاد کیا گیا جس میں حلقے سی بی ناتھ کے لوگوں نے شرکت کی ۔لوگوں کو محمکہ دیہی ترقی نے انہیں جانکاری دی کہ امسال ان کے حلقے کے لئے 23 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جن سے علاقے میں تعمیراتی کام انجام دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Anti Drug Addiction Day کولگام میں نشہ مکت بھارت مہم کا انعقاد

تاہم یہ کام علاقے کی عوام کو منتخب کرنے ہےجس کے بعد سبھی لوگوں نے اتفاق رائے سے ان پیسوں سے سب سینٹر کے لئے ایک اپنی عمارت تعمیر کرنے کی رائے ظاہر کی لیکن ان کے مطابق بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر نے یہ کام کرنے کی اجازت نہیں دی۔اس کو لے کر علاقے کے لوگوں نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر شادی مرگ کے خلاف اپنا احتجاج بھی درج کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.