جموں و کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے واگہامہ مسلم آباد محلہ کے لوگوں نے آج محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔اس دوران لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کے محلہ میں 70 خاندان مقیم ہیں۔ لیکن مذکورہ محلہ کے لیے صرف 100 کے وی کا ایک ہی ٹرانسفارمر دستیاب ہے۔
احتجاجی افراد نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ شب ٹرانسفارمر میں اچانک آگ لگ ہوگئی، جس سے ٹرانسفارمر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا ہے جس سے محلہ میں کئی روز سے اندھیرا پھیلا ہوا ہے۔
دیگر لوگوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ قبل ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کی جانب سے مذکورہ محلہ کے لئے نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے کی منظوری دی گئی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر اب تک ٹرانسفارمر واگزار نہیں کیا گیا جس کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔