جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے پٹھانپورہ گاوں میں دو دہائی قبل محکمہ جل شکتی نے پانی کی ایک ٹینکی تعمیر کی تھی، جس کی حالت ناگفتہ بہ بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ بیس برسوں سے محکمہ جل شکتی اسی بوسیدہ ہوئی ٹینکی سے مقامی لوگوں کو پانی فراہم کر رہا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ جل شکتی نے مذکورہ علاقہ سے گذرنے والی ایک نالی پر پائپ لگا کر علاقہ میں موجود ٹینکی میں پانی جمع کیاجاتا ہے، جسے بغیر کسی فیلٹریشن کے لوگوں کو فراہم کیا جاتا ہے۔
پٹھان پورہ کے رہایش پزیر لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ جل شکتی علاقہ کی گنجان آبادی کو گندا پانی فراہم کر رہا ہے، جس کے سبب علاقہ میں دو سال قبل ہیپٹائٹس سی کے نمودار ہونے سے مذکورہ علاقہ کی کثیر آبادی اس مرض میں مبتلا ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں بلا تفریق ترقیاتی کام ہوں گے: منوج سنہا
سواسو کمبوں پر مشتمل پٹھان پورہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں موجود پانی کی ٹینکی میں مختلف جگہوں پر بڑے بڑے سراخ ہوئے ہیں، جہاں سے پانی ذائع ہو رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اذخود مذکورہ ٹینکی کی کئی بار مرمت کی ہے۔
انہوں نے کئی بار محکمہ کو بھی اس حوالے سے باور کیا تھا کہ علاقہ کی واٹر سپلائی کو درست کیا جائے، تاہم متعلقہ محکمہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے لہنون علاقہ میں کروڑوں روپئے مالیت کی لاگت سے ایک ریزروائر تعمیر کیا تھا، جہاں سے ضلع کے متعدد علاقوں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ لیکن جو لوگ مذکورہ ریزروائر بلکل متصل رہ رہے ہیں انہے اس ریزروائر کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
انہوں نے انتظامیہ کی اس کارستانی کو چراغ تلے اندھیرا سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی بار محکمہ جل شکتی سے مطالبہ کیا تھا کہ علاقہ کے لوگوں کو لہنون ریزروائر سے پانی فراہم کیا جائے، لیکن مذکورہ محکمہ بےہسی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
مقامی لوگوں نے ای ٹی وی نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پہلی بار مذکورہ علاقہ میں کسی میڈیا کے نمائندہ نے تشریف لایا ہے، انہوں نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ علاقہ کے رہایش پزیر لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے میں ای ٹی وی بھارت اپنا قلیدی رول نبھائے گا۔
معاملے کی کیفیت کو بھانپتے ہوئے ای ٹی وی بھارت نے یہ مسئلہ محکمہ جل شکتی کے اسیسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر جاوید احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ مسئلہ محکمہ کے اعلیٰ عہدیداروں کی نوٹس میں لایا ہے۔
انہوں نے نمائندہ کو یقین دلایا کہ ان کا محکمہ بہت جلد لہنون پروجکٹ سے پٹھانپورہ کے لوگوں کو پانی فراہم کرے گا۔ تاکہ علاقہ کے رہایش پزیر لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔