ETV Bharat / state

Non Availability Of Water In Dhara Fatepur دھڑی فتح پور میں کروڑوں کی لیفٹ سکیم عدم توجہی کا شکار

author img

By

Published : Dec 8, 2022, 5:28 PM IST

پونچھ ضلع میں واقع تحصیل منڈی کے بلاک ساتھرہ کی پنچایت دھڑہ فتح پور میں کڑوروں روپے کی لاگت سے تعمیرشدہ لیفٹ اسکیم عدم توجہی کا شکار ہے۔اس کی وجہ سے مقامی باشندوں کوپانی کی قلت کا سامنا ہے۔ Non Availability Of Water In Dhara Fatepur

دھڑی فتح پور میں کروڑوں کی پانی کی لیفٹ سکیم عدم توجہی کا شکار

پونچھ: جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں واقع تحصیل منڈی کے بلاک ساتھرہ کی پنچایت دھڑہ فتح پور میں کڑوروں روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ لیفٹ اسکیم عدم توجہی کا شکار ہے۔ اس کی وجہ سے مقامی باشندوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ People Of Panchayat Dhara Fatepur Suffering Due To Non Availability Of Water

لیفٹ اسکیم کی خستہ حالت اور محکمہ جل شکتی افسران اور لائین مینوں کی لاپرواہی کو لے کر لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ انتظامیہ کو یہ انتباہ دیاکہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اس لیفٹ سکیم کو دوبارہ فعال نہیں کیا گیا تو وہ احتجاج کریں گے۔

دھڑہ پنچائیت کے مولانا منظور احمد، حافظ عبدالحفیظ، سماجی کارکن عبدالحفیظ کھٹانہ، ٹھیکدار محمد اسلم سمیت دیگر لوگوں نے کہاکہ دھڑہ فتح پور لیفٹ سکیم کا تعمیراتی کام 2008 میں شروع ہوکر 2014 میں مکمل ہوا تھا۔ اس وقت شائید پچیس کروڑ روپے کی لاگت سے یہاں دھڑہ اے، دھڑہ بی، فتح پور اور موربن میں لیفٹ سکیم لگائی گئی تھی۔ اس سے عوام کو امید تھی کہ اب نہیں پانی کی قلت کی پریشانیوں سے نجات مل جائے گی۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:Tahsil Mandi Civil Society Press Conference سول سوسائٹی منڈی کی جانب سے پریس کانفرنس

انہوں نے کہاکہ ہم انتظامیہ سے اس مسئلے کو جلد سے جلد حل کی امید کرتے ہیں۔ان کی جلد کارروائی سے مختلف بلاکوں کے لوگوں کی پریشانیاں دور ہو سکتی ہے ۔اگر انتظامیہ لاپرواہی کا مظاہرہ کرتی ہے تو مقامی باشندے سڑکوں پر اتریں گے اور احتجاج کریں گے۔People Of Panchayat Dhara Fatepur Suffering Due To Non Availability Of Water

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.