ETV Bharat / state

اننت ناگ: صاف پانی کی ایک ایک بوند کو ترستے لوگ - jammu kashmir news

وادی کشمیر میں جہاں قُدرت نے پانی کے بے پناہ ذخائر پیدا کئے ہیں اُس کے باوجود بھی آج بھی یہاں کے لوگ پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں۔

لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم
لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 7:31 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہارہ میں واقع آکورہ کے لوگ ریکارڈ توڑ گرمی میں پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔

لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ سرکار نے محکمہ پی ایچ ای کو لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کا فرض سونپا ہے تاہم محکمہ لوگوں کے لیے سنجیدگی سے کام نہیں کر رہا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے دنوں میں محکمہ نے علاقے کو پینے کے صاف پانی سے محروم رکھا ہے اور مجبوراً ہمیں ندی نالوں کا آلودہ پانی پینا پڑتا ہے اور جس کی وجہ سے ہم اکثر و بیشتر بیماریوں میں مبتلا رہتے ہیں۔

مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی جانب سے علاقہ کو گزشتہ کئی برسوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم رکھا گیا ہے اگرچہ متعلقہ افسران سے اس بارے میں کئی بار بات کی گئی لیکن انہوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کے نتیجے میں لوگ ندی نالوں کا آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں جو کئی بیماریوں کو جنم دیتا ہے۔

لوگوں نے کہا ہے کہ گرمی کے دنوں اور وبائی بیماری میں اگرچہ محکمہ صحت اور سرکار کی جانب سے بار بار یہ تلقین کی جاتی ہے کہ صاف و صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ، بار بار ہاتھوں کو دھویا جائے لیکن اگر پانی ہی دستیاب نہیں ہوگا تو صفائی کس طرح ممکن ہے۔

اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے محکمہ جل شکتی کے جونیئر انجینئر سے بات کی تو اُنہوں نے مذکورہ علاقے کو جلد ہی پانی بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

لوگوں نے مطالبہ کیا کہ اُن کے علاقہ کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.