وہیں دوسری جانب بارش کی وجہ سے دریائے توئی میں پانی کا بہاؤ بڑھنے سے لوگوں میں تشویش کی لہر ہے۔ خاص کر گوجر بستی بیلی چرانہ کے لوگوں میں جن کو 2014 میں سیلاب کی وجہ سے مالی نقصان سے گزرنا پڑا ۔
دریائے توئی کے نزدیک رہنے والے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے اعلی افسران نے پچھلے دو دنوں سے علاقے کا دورہ نہیں کیا۔ تاہم لوگوں نے سیلاب جیسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے خود انتظامات کئے ہیں۔
گوجر بستی بیلی چرانہ کے لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ 2014 میں اس علاقے میں سیلاب آنے سے لوگوں کو کافی نقصان ہوا تھا۔ اب لوگ گھبرائے ہوئے ہیں کہ پھر سے اسی طرح کی صورتحال پیش نہ آجائے۔
لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ علاقے کا دورہ کر کے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں۔