ETV Bharat / state

No Mobile Internet Service موبائل انٹرنٹ سہولیات کی عدم دستیابی سے مقامی بانشدے پریشان - موبائل انٹرنٹ سہولیات کی عدم دستیابی

اننت ناگ کے ڈوڈو مرہامہ علاقے میں موبائل انٹرنٹ سہولیات کی عدم دستیابی سے مقامی باشندوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے انٹرنیٹ خدمات جلد سے جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

موبائل انٹرنٹ سہولیات کی عدم دستیابی سے مقامی بانشدے پریشان

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 4:42 PM IST

اننت ناگ : جمون و کشمیر کے اننت ناگ کے ڈوڈو مرہامہ علاقے میں موبائل انٹرنٹ سہولیات کی عدم دستیابی سے مقامی باشندوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے انٹرنیٹ خدمات جلد سے جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ خدمات نہیں ہونے کی وجہ سے روزانہ انہیں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔People Face Problems Due To Lack Of Mobile Internet In Dudu Marhama In Anantnag

موبائل انٹرنٹ سہولیات کی عدم دستیابی سے مقامی بانشدے پریشان

ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈوڈو مرہامہ علاقے میں موبائل انٹرنٹ سہولیات میسر نہ ہونے کے باعث لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق انہیں موبائل انٹرنٹ جیسی بنیادی سہولیات استعمال کرنے کے لئے کئی کیلومیٹر دور پیدل جانا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے کثیر آبادی سخت مشکلات سے دو چار ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کی وبائی مرض کے دوران طلبہ کے لئے آن لائن کلاسز کا اہتمام کیا گیا تھا، تاہم ڈوڈو جیسے پسماندہ علاقے میں موبائل انٹرنٹ اس دوران بھی مہیا نہ ہونے سے طلبہ تعلیمی سرگرمیوں سے محروم رہے ہیں۔ جبکہ کئی طلبہ تعلیمی سرگرمی ترک کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ڈوڈو مرہامہ علاقے میں رہنے والے مقامی باشندوں کے مطابق اگرچہ انہوں نے اس مشکلات کا ازالہ کے لئے کئی بار حکام کے دروازے کھٹکھٹائے،ان کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:Sheep Units Distributed in Bandipora محکمہ شیپ ہسببنڈری نے بیس شیپ یونٹس تقسیم کئے

انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب لوگ پریشان ہیں۔ وہ اس مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔تاہم اس مسئلے کا کوئی حل سامنے نہیں آیا ہے۔ لوگوں نے سب ضلع انتظامیہ سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ڈوڈو مرہامہ جیسے پسماندہ علاقے کی جانب اپنی توجہ مرکوز کریں تاکہ ان کی اس مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔People Face Problems Due To Lack Of Mobile Internet In Dudu Marhama In Anantnag

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.