ETV Bharat / state

People Deprived From Basic Facilities وادی کشمیر کے لوگ بنیادی سہولات سے محروم - وادی کشمیر کے مختلف اضلاع کے باشندے

وادی کشمیر کے لوگوں کو بنیادی سہولتیں جن میں پانی بجلی اور سڑک رابطہ شامل ہیں فراہم نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے انہیں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بنیادی سہولیات کےلیے عوام انتظامیہ سے مطالبہ کررہے ہیں اور سرکاری دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ People Deprived From Basic Facilities In The Valley

وادی کشمیر کے لوگ بنیادی سہولات سے محروم

author img

By

Published : Feb 8, 2023, 6:47 PM IST

پلوامہ:وادی کشمیر کے مختلف اضلاع کے باشندے بنیادی سے سہولیات سے محروم ہیں۔پینے کے پانی کے حوالے سے سرکار کی جانب سے کئے گئئے تمام دعوے زمینی سطح پر کھوکھلا نظر آ رہے ہیں۔انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب انہیں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ اس ضمن میں ضلع پلوامہ کے بیگمباغ کاکاپورہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی محمکہ جل شکتی اور انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ وہ پچھلے 15 سالوں سے باقاعدگی سے پانی کے لئے فیس ادا کررہے ہیں لیکن انہیں پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔وہ کئی سالوں سے محمکہ اور ضلع انتظامیہ پلوامہ کے دفتروں کے چکر کاٹ رہے جہاں یقین دہانی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ جس چشمہ سے انہوں پانی فراہم کیا جاتا تھا اسی چشمہ کے پانی کو کھیتوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ محمکہ جل شکتی نے کھیتوں کے لئے پانی روکا تاکہ پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکے، لیکن اب نہ کھیتوں کو پانی آرہا ہے اور نہ ہی گھروں کو پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے آٹھ دس سالوں سے ہمیں پینے کے پانی کے مسائل کا سامنا ہے جبکہ محمکہ جل شکتی کے ملازمین یہاں آتے ہے اور سروے کرکے چلائے جاتے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے گاؤں کو بلبل ناگ سے ہمیں پانی آتا تھا لیکن ہمارے حصے کے پانی کو دوسرے علاقوں کو دیا جاتا ہے جہاں پر محمکہ کی جانب سے واٹر سپلائی اسکیم موجود ہے تاہم ہماری گاؤں میں کوئی بھی اسکیم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Congress Jammu Protest: مودی حکومت اڈانی کیس کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، کانگریس

انہوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹینٹ گورنر اور ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے علاقے کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے تاکہ ان کی پریشانی کم ہو سکے۔وہی اگر محکمہ جل سکتی جل جیون مشین اسکیم کے تحت کروڑوں روپے صرف کرنے کا دعوی کر رہے ہیں تاہم زمینی سطح پر آج بھی لوگوں کو اس اہم اور بنیادی سہولت سے محروم ہی رکھا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.