جموں کشمیر کے اونتی پورہ پولیس نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سرکاری طور پر کیے جا رہے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے عوام سے سوشل میڈیا کے زریعے ان کا تعاون طلب کیا ہے۔
وہیں اونتی پورہ پولیس کی ایک ٹیم نے اونتی پورہ سے آٹھ کلو میٹر دور ڈاڈسرہ اور نورپورہ دیہی علاقے میں لاوڈ اسپیکروں کے زریعے کرفیو اور سرکاری طور پر لگائی جانے والی پابندی پر عمل پیرا ہونے کی درخواست بھی کی ہے۔
اطلاع کے مطابق کورونا وائرس جیسے خطرناک وائرس کی وجہ سے جہاں پوری وادی میں اضطراب پیدا ہوا ہے، وہیں اونتی پورہ پولیس اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ اس وائرس سے کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتا۔
اس کی وجہ سے آج پولیس نے اونتی پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے جس نے بیرون ملک سے آنے کے بعد ٹراویل ہسٹری کو چھپانے کی کوشش کی تھی ۔
واضح رہے کہ آج دن بھر ترال اور اونتی پورہ علاقے میں جنتا کرفیو کو کامیاب بنانے میں لوگوں نے اپنا مکمل تعاون کیا ہے۔