ETV Bharat / state

سڑک کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام پریشان - jammu kashmir news

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل سے 30 کلو میٹر دور تحصیل کنگن کا علاقہ چھتر گل جہاں کے لوگ آج بھی سڑک رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے ضلع انتظامیہ سے نالاں ہیں۔

سڑک کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام پریشان

author img

By

Published : Jan 3, 2021, 6:35 PM IST

2016 میں چھترگل برنڈارا کے لوگوں نے سڑک کے تعمیر کے لیے اپنی ملکیتی زمین چھوڑی تھی مگر آج تک ان کا خواب پورا نہیں ہوا۔

سڑک کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام پریشان

واضح رہے کہ اس سڑک کو بنانے کیلے آر اینڈ بی نے کام شروع کیا تھا تاہم آج تک سڑک کا کام پورا نہ ہو سکا جس کی وجہ سے چھترگل برنڈارا کے لوگ سڑک کی سہولیات سے محروم ہیں۔

اس بارے میں جب ہم نے وہاں کے لوگوں اور سرپنچ کے ساتھ بات کی تو انہوں نے کہا کہ روڈ کی حالات اتنی خراب ہے کہ ہم چل بھی نہیں سکتے اور اگر کوئی شخص بیمار ہوتا تو ہم اسکو کندھے پر اٹھا کر ہسپتال لے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کئی بار بیک ٹو ولیج میں بھی اس روڈ کی بات کی تاہم آج تک کسی نے ہماری فریاد نہیں سنی اب ہم گورنمنٹ سے پر زور گزارش کرتے ہیں کہ وہ ہماری اس روڈ کا کام جلدی سے شروع کریں۔

اس بارے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی ظفر قریشی سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ اس سڑک کو اگلے پلان میں ضرور رکھیں گے اس میں نہ صرف تارکول اس میں ڈرینیج کا بھی پلان میں رکھنا ہے۔

رابطہ سڑک نہ ہونے کے نتیجے میں چھترگل کنگن کے لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات درپیش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.