ETV Bharat / state

مقدم یاری میں برج نہیں بننے سے لوگوں کو پریشانی - Muqdam yadi

ضلع بانڈی پورہ کے مقدم یاری علاقے میں لوگ پچھلے کئی سالوں سے مسلسل حکومت سے اس بات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ ایک برج تعمیر کیا جائے۔ جس سے لوگوں کو دریائے جہلم کے دوسرے طرف آنے جانے میں کسی طرح کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

jk_bdr_01_foot_bridge_pkg_jk10014
مقدم یاری میں برج نہیں بننے سے لوگوں کو پریشانی
author img

By

Published : May 1, 2021, 10:46 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے مقدم یاری علاقے میں لوگ پچھلے کئی سالوں سے مسلسل حکومت سے اس بات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ ایک برج تعمیر کیا جائے۔ جس سے لوگوں کو دریائے جہلم کے دوسرے طرف آنے جانے میں کسی طرح کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مقدم یاری میں برج نہیں بننے سے لوگوں کو پریشانی

تاہم حکومت نے ان کی اس خواہش کو پورا نہیں کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں نے از خود ایک لکڑی کا پُل وہاں تعمیر کیا جس کی مدد سے وہ دریا پار کرتے ہیں۔ دریائے جہلم کی یہ نہر اس گاؤں سے گزرتی ہیں دریا کے ایک طرف مقامی بستی آباد ہیں۔ دوسرے جانب ان کے کھیت اور باغات ہیں جہاں روزانہ جاتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ سے کئی دفعہ اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا تاہم وہ کبھی پورا نہیں ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں گاؤں والوں نے از خود لکڑیاں جمع کرکے ایک عارضی برج تعمیر کیا ہے۔ جس کی مدد سے دریا کو پار کرتے ہیں ۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ اگر چہ وہ اس عارضی پل سے کام چلاتے ہیں تاہم اس میں جانی نقصان کا بڑا خطرہ لاحق ہے۔ کیونکہ اس پل سے عورتوں اور بچوں کو اکثر جانا پڑتا ہے اور ایک خطرہ ہمیشہ لاحق رہتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.