ETV Bharat / state

اننت ناگ: بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان - جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان ہیں۔

بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان
بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان
author img

By

Published : Nov 18, 2020, 5:11 PM IST

اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے سرہامہ علاقے میں بجلی کا ترسیلی نظام خستہ حالی کا شکار ہوچکا ہے۔

بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان

اس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق اس علاقہ میں بجلی کی ترسیلی لائنز کے کھمبے 40 برس قبل نصب کئے گئے تھے۔

وہیں متعدد مقامات پر علاقہ کے رہایش پزیر لوگوں نے خود لکڑی کے چھوٹے چھوٹے کھمبے نصب کئے ہیں، جس کی وجہ سے علاقہ کے کئی مقامات پر بار بار شارٹ سرکٹ ہوتے ہیں۔

ترسیلی لائنز کا نظام اور بوسیدہ ہوئے کھمبوں کی حالت اتنی خستہ ہو چکی ہے کہ ان کے گرنے کا خطرہ برقرار ہے۔

جب کہ علاقہ میں کئی بار بوسیدہ ہوئے بجلی کھمبوں سے حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق معمولی بارش یا ہوا کے سبب انہیں کئی دنوں تک بجلی سے محروم رہنا پڑتا ہے۔

جب کہ برف باری کے موسم میں علاقہ میں کئی ہفتوں تک بجلی گل ہوتی ہے۔

اگرچہ لوگوں نے کئی بار یہ مسلہ محکمہ بجلی کی نوٹس میں لایا تاہم مقامی لوگوں کی اس فریاد کو محکمہ بجلی کے افسران نے ہمیشہ نظر انداز کیا۔

ای ٹی وی بھارت نے فون پر یہ معاملہ محکمہ پی ڈی ڈی کے اسیسٹنٹ ایگزیکیوٹو انجینئر بشیر احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقہ کو باربڑ وائر اسکیم میں رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:والدین کا فیس کے خلاف مظاہرہ

جیسے ہی حکومت کی جانب سے رقومات تفویض کی جائیں گی۔

جلد ہی علاقہ میں بجلی کے کھمبے اور ترسیلی نظام درست ہو جائیں گے تاکہ علاقہ کے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.